20 اکتوبر 2014 - 16:51
کربلا میں پے در پے چار بم دھماکے 56 شہید اور زخمی+ تصاویر

صوبہ کربلا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پے در پے بم دھماکوں میں 56 افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ کربلا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پے در پے بم دھماکوں میں 56 افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
عراق کے وزیر داخلہ نے اس بارے میں کہا: صوبہ کربلا کے مرکزی علاقے الحسین میں واقع رسٹورینٹ ’’شلال‘‘ کے قریب ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں کئی لوگ شہید اور زخمی ہوئے جبکہ اس کے کچھ ہی دیر بعد ’’طویریج‘‘ علاقے میں واقع ’’ السلام‘‘ چیک پوسٹ پر دو کار بم دھماکے ہوئے۔
عراق کے ایک سکیورٹی افسر نے اس ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’این‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: چوتھا بم دھماکہ کربلا کے مغربی علاقے ’’ الوند‘‘ میں ایک چوکی کے قریب ہوا جس میں بھی متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
کربلا میں ہونے والے ان چار بم دھماکوں میں شہید اور زخمی ہوئے افراد کی دقیق اطلاع موصول نہیں ہوئی لیکن المنار ٹی وی چینل نے تاہم ان دھماکوں میں 13 افراد کے شہید اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

.............

242